دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

چین کے جنوب مغربی حصے میں مسافر بس اُلٹ گئی، 27 افراد ہلاک، 20 زخمی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چین کے جنوب مغربی حصے میں مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 20  زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اتوار کے روزگزہو صوبے کے پہاڑی علاقے میں ایک ہائی وے پر اس وقت پیش آیاجب ایک مسافر بس47 افراد کو لے کر جارہی تھی۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی اور 20 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب چینی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ  مسافر بس صبح سویرے ہائی وے پر کیوں سفر کررہی تھی جب کہ صوبے کی کئی سڑکیں کورونا کی وجہ سے معمول کے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :