دنیا
Time 19 ستمبر ، 2022

میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے مارےگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسکول پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ جمعےکو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کو مقامی افراد نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سےکچھ بچے موقع پر ہی چل بسے تھے۔

دوسری جانب میانمارکی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ باغی فورسز  پرحملوں کے لیے اسکول کی عمارت اور مقامی افراد کو ڈھال کے لیے استعمال کر رہے تھے، ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاشی کے لیے گئے تھے کہ نیچے سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد ردعمل میں جوابی کارروائی کی گئی جس میں چند افراد مارے گئے۔

مزید خبریں :