رات کو نیند سے جاگنے پر دوبارہ جلدی سونے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اکثر لوگوں کا آدھی رات کو  نیند سے جاگنا اور دوبارہ نیند نہ آنا معمول کی بات ہے۔ لوگوں کے جاگنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور یہ مختلف لوگوں کے لیے مختلف ہیں۔

ڈاکٹر گائے میڈوز جو سلیپ اسکول کے شریک بانی ہیں کے مطابق  اوسطاً 8 گھنٹے سونے والا انسان رات میں نیند کے دوران تقریباً چار بار جاگ سکتا ہے۔

اگرچہ یہ معمول کی بات ہے اور بہت سے لوگ اس سے گزرنے کی شکایت بھی کرتے ہیں تاہم یہ کافی مایوس کن بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ رات کی نیند میں خلل کے باعث آپ کا اگلا دن سست روی اور کم نیند کی وجہ سے متاثر بھی ہوسکتا ہے۔

اس لیے ماہرین رات کو نیند کے دوران جاگنے پر دوبارہ جلدی سو جانے کے لیے چند طریقے تجویز کرتے ہیں۔

ملٹری طریقہ(Military method)

رات کو نیند کے دوران جاگنے کی صورت میں دوباہ جلدی سونے کے لیے ملٹری طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے 2 منٹ نیند کا طریقہ بھی کہا جاتا ہے، اس میں انسان اپنے دماغ کو بالکل کلیئر کرے اور اپنے آپ کو ایک پر سکون جگہ پر تصور کرے، ایسا کرنے پر وہ کچھ دیر میں اپنے جسم کو اوپر سے نیچے تک مکمل آرام دیتے ہوئے  نیند کے بارے میں سوچے۔ایسا کرنے پر وہ شخص جلدی سوجائے گا۔

باڈی ٹیپنگ(Body tapping)

دوسرا طریقہ ہے باڈی ٹیپنگ کا جو اکثر پرسکون رہنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ سونے کی کوشش کرتے وقت اپنی انگلیوں سے اپنے چہرے اور کالر بون( گردن اور کندھے کے درمیان) کی ہڈیوں کو ہلکے سے تھپتھپائیں اورگہری سانسیں لیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک آپ سو نہ جائیں۔

ڈاکٹر گائے میڈوز کے مطابق اگر آپ نیند نہ آنے کی وجہ سے کروٹیں لے رہے ہیں اور اس دوران اپنا بستر چھوڑنا چاہتے ہیں تو ایسے آپ سو نہیں سکیں گے اس لیے آپ کا بستر پر ہی رہنا ضروری ہے تا کہ نیند آسکے۔

مزید خبریں :