جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی کھینچی گئی مریخ کی اولین تصاویر جاری

مریخ کی کھینچی گئی تصاویر / فوٹو بشکریہ ناسا
مریخ کی کھینچی گئی تصاویر / فوٹو بشکریہ ناسا

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا بنیادی مقصد دور دراز موجود کہکشاؤں کو تلاش کرنا ہے مگر حال ہی میں اس نے زمین کے پڑوسی سیارے مریخ کا مشاہدہ کیا۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جانب سے کھینچی گئی مریخ کی اولین تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

یہ تصاویر 5 ستمبر کو کھینچی گئی تھیں اور اس میں زمین کے پڑوسی سیارے کو نئے انداز سے دکھایا گیا ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی انفراریڈ ٹیکنالوجی نے مریخ کی سطح اور آب و ہوا کی تفصیلات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

خیال رہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ زمین سے 16 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس نے مریخ کی سورج سے روشن سمت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ان تصاویر میں مریخ کے مشرقی حصے کو دکھایا گیا ہے اور ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سورج کی روشنی سے مریخ کا حصہ کیسے جگمگاتا ہے۔

ایک اور تصویر میں مریخ کی آب و ہوا کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں / فوٹو بشکریہ ناسا
ایک اور تصویر میں مریخ کی آب و ہوا کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں / فوٹو بشکریہ ناسا

ناسا کی تحقیقی ٹیم کی جانب سے مستقبل قریب میں مریخ کے بارے میں ان تفصیلات کو بھی جاری کیا جائے گا جو جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔

اسی طرح تحقیقی ٹیم اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے مریخ کے مختلف حصوں میں موجود فرق کو بھی شناخت کرے گی۔

مزید خبریں :