کاروبار
Time 20 ستمبر ، 2022

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 238 روپے 91 پیسے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 245 روپے40 پیسے پر برقرار ہے— فوٹو:فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 245 روپے40 پیسے پر برقرار ہے— فوٹو:فائل

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ بڑھ گیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 245 روپے40 پیسے پر برقرار ہے۔