کھیل
Time 21 ستمبر ، 2022

بابر اعظم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتا دی

کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فوٹو فائل
کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجوہات پر بات کی ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں پاکستانی ٹیم نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن بعد میں اچھی پارٹنر شپ نہیں لگیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بیٹنگ آرڈر کے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسکور اچھا تھا اس کا دفاع کرنا چاہیے تھا لیکن پاکستانی بولرز مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے۔

عثمان قادرنے کہا کہ انگلینڈ نے زبردست کھیلا اور کامیابی حاصل کی، امید ہے کہ پاکستان غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :