دنیا
Time 21 ستمبر ، 2022

2021 میں دنیا بھر میں امیر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی / فائل فوٹو
یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی / فائل فوٹو

2021 میں دنیا بھر میں امیر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

سوئس بینک Credit Suisse کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 52 لاکھ افراد پہلی بار لکھ پتی بن گئے جن میں سے لگ بھگ 50 فیصد کا تعلق امریکا سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے اختتام پر دنیا بھر میں لکھ پتی افراد کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اسی طرح گزشتہ سال 2020 کے مقابلے میں عالمی سطح پر دولت کے ذخائر 9.8 فیصد اضافے کے ساتھ 434 ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کرگئے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا اور چین میں گھریلو آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کے بعد کینیڈا، بھارت اور آسٹریلیا ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہیں۔

عالمی دولت میں یہ اضافہ اسٹاک مارکیٹس اور جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر دولت کی تقسیم میں عدم مساوات بھی بڑھ گئی ہے اور اب بھی کروڑوں افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مجموعی طور پر ایک فیصد افراد دنیا کی 45.6 فیصد دولت کے مالک ہیں۔

مزید خبریں :