کھیل
Time 21 ستمبر ، 2022

پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

فوٹو: پی سی بی فائل
فوٹو: پی سی بی فائل

پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل)کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  نے ا س سال پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

6 ٹیموں والے اس ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ لیجنڈ کرکٹرز کو ٹیموں کا مینٹور بھی مقر ر کیا گیا ہے، اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اُس کے تمام 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 افتتاحی میچ گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ لیگ کا فائنل 21 اکتوبر کو ہوگا۔


مزید خبریں :