پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

پاکستان میں سیلابی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے: ڈائریکٹر امریکی تحقیقاتی ادارہ

عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں: مائیکل کوگل مین/فوٹوفائل
عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں: مائیکل کوگل مین/فوٹوفائل 

امریکی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا اور  معروف صحافی مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر  عالمی برادری کی نظر ہے۔

مائیکل کوگل مین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا اور  اس دوران فرانس نے پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔

ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا کا مزید کہنا تھا کہ  عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں، یہ ایک موقع ہے لیکن سیاسی تقسیم کی وجہ سے پاکستان شاید اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔


مزید خبریں :