دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2022

ویڈیو: گڑھوں سے بھری گٹر کے پانی والی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انٹرنیٹ پر آپ نے دنیا کے کئی ممالک میں ہوتے مختلف اور عجیب و غریب فوٹو شوٹ تو دیکھے ہوں گے لیکن گندی سڑک پر ہونے والا دلہن کا شوٹ اس سے قبل کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کا فوٹو شوٹ بہت وائرل ہو رہا ہے کیونکہ دلہن گٹر کے پانی سے بھری گڑھوں والی سڑک پر چلتی نظر آرہی ہے۔

ویڈیو میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز  اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM