پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

کراچی:کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنےکےملزم کو قید و جرمانےکی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی مقامی عدالت نےکم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنےکےکیس میں ملزم کو 2 سال قید اور  جرمانے کی سزا سنادی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم احسن کو 24 ماہ قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کے خلاف مارچ 2021 میں سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی کے مطابق ملزم بچی کے اہلخانہ کو ہراساں کرکے بھتہ طلب کر رہا تھا۔

مزید خبریں :