انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر نقصان کے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی — فوٹو: فائل
 پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر نقصان کے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی — فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر نقصان کے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے چیز کیا جانے والا ہدف بغیر وکٹ گنوائے کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا کامیاب چیز ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف 169 عبور کیا تھا، نیوزی لینڈ نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ہی یہ ہدف عبور کیا تھا۔

پاکستان ٹیم 150 یا اس سے زائد ہدف بنا وکٹ گنوائے دو بار حاصل کرنیوالی واحد ٹیم ہے، پاکستان نے گزشتہ برس انڈیا کے خلاف بغیر وکٹ گنوائے 152 کا ہدف عبور کیا تھا

مزید خبریں :