23 ستمبر ، 2022
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی غیر یقینی بڑھی ہے اورعام تاثر ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ توقع سے زیادہ بڑھا تو فنانسنگ کا کیا انتظام ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جوں ہی معاشی غیریقینی کو سنبھال لیا گیا تو صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک، ایشین ڈویلمپنٹ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسمنٹ بینک سے اضافی فنانسنگ کے انتظام کی خبر آگئی ہے، اس کا مارکیٹ پر مثبت اثر آئے گا۔