دنیا
Time 23 ستمبر ، 2022

لیسٹر ہندومسلم کشیدگی:’میچ تو 70سال سے کھیلےجا رہے، چھوٹے سے گروہ نے مسئلہ پیدا کیا‘

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا/فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا/فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد سے جاری انگلینڈکے شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہو سکی۔

 مختلف علاقوں سے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں منتقل ہونے والے افراد  تاحال خوف کا شکار ہیں، ان فسادات نے کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر  دی ہے۔

 اس حوالے سے مقامی کونسلر کا کہنا ہےکہ کرکٹ میچ تو 70 سال سے کھیلےجا رہے ہیں، چھوٹا ساگروہ ہے جس نے مسئلہ پیدا کیا، ہم اس مسئلے پر جلد قابو پا لیں گے۔

گزشتہ روز 45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ   پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسےحالات کبھی نہیں دیکھے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں :