پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی: پولیس۔ فوٹو فائل
گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی: پولیس۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں گیزر  پھٹ گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :