گاڑی پر کرین گرنے کے باوجود خاتون کرشماتی طور پر بچ گئی

وہ خاتون معمولی زخمی ہوئی / اسکرین شاٹ
وہ خاتون معمولی زخمی ہوئی / اسکرین شاٹ

امریکی شہر نیویارک میں ایک خاتون اس وقت کرشماتی طور پر بچ گئی جب ایک کرین گرنے سے اس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

22 سالہ Danielle Cruz کی گاڑی نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک جگہ کھڑی تھی جب کرین اس پر گرگئی، جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کرین نے ایک کھمبے کو گرایا اور پھر اس کی گاڑی سے ٹکرائی۔

انہوں نے بتایا کہ 'وہ میری گاڑی پر گری اور چھت کو نقصان پہنچایا، پہلے تو مجھے لگا جیسے وہ میرے سر سے ٹکرائی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گاڑی 3 انچ آگے کھڑی ہوتی تو وہ مرچکی ہوتیں۔

اس حادثے کے بعد Danielle Cruz گاڑی کے اندر ہی پھنس گئی تھیں مگر راہ گیروں کی مدد سے وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

بعد ازاں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کرین ایک 11 منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھی مگر اس کے ٹوٹ کر گرنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :