کاروبار
Time 23 ستمبر ، 2022

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 8 فیصد سے زائد کم ہوگئی

حالیہ ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل
 حالیہ ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کوکنگ آئل، گھی، پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئیں جبکہ آٹا، چکن اور چائے مزید مہنگی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ ریلیف ماہانہ 22 ہزار 888 روپے تک کمانے والوں کو ملا اور اب کیلئے 11.91 فیصد مہنگائی کم ہوئی جبکہ ماہانہ17 ہزار732 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 8.45 فیصد کم ہوئی۔

ماہانہ 29 ہزار517 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی 8.02 فیصد، ماہانہ44 ہزار175 روپے کمانے والوں کیلئے  6.07 فیصد اور ماہانہ 44 ہزار 175 روپے سے زائد کمانے والوں کیلئے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 4.08 فیصد کم ہوئی۔

مزید خبریں :