دنیا
Time 23 ستمبر ، 2022

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 7 افراد جاں بحق،41 زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید خبریں :