5 سال قبل گُم ہونیوالی ناک کی بالی شہری کے پھیپھڑے میں پھنسی ہوئی مل گئی

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

امریکی شہری کو 5 سال قبل گُم ہونے والی ناک کی بالی اپنے پھیپھڑے میں پھنسی ہوئی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہایو کے 35 سالہ جوئے لیکنز گزشتہ ہفتے شدید کھانسی کے باعث رات کو نیند سے اٹھے۔کھانسی اس قدر شدید تھی کہ انہیں ایسا محسوس ہونے لگا کہ ان کی سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس گئی ہے۔

تاہم اگلے دن وہ فوراً اسپتال گئے اور ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرے کروانے کا کہا،  ایکسرے نے ان کے بائیں پھیپھڑے کے اوپری حصے میں کچھ غیر معمولی چیز کی موجودگی ظاہر کی۔

جیسے ہی جوئے نے ایکسرے غور سے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کہ ان کے پھیپھڑے میں موجود چیز کچھ اور نہیں بلکہ 5 سال قبل ان کی گُم ہونے والی ناک کی بالی ہے۔

فوٹو: جوئے ایکسرے
فوٹو: جوئے ایکسرے

رپورٹس کے مطابق 5 سال قبل جب جوئے ایک صبح اٹھے تو انہیں اپنی ناک کی بالی نہیں ملی ، انہوں نےکافی ڈھونڈا پر وہ ناکام رہے۔

ایک موقع پر جوئے نے سوچا کہ شاید انہوں نے غلطی سے بالی نگل لی ہے  لیکن انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سانس لینے کے دوران پھیپھڑے میں چلی جائے گی۔

جوئے کا خیال ہے کہ شاہد سوتے وقت ان کی بالی ناک سے اتری ہو اس دوران سانس لیتے ہوئے وہ سانس کی نالی کے ذریعے پھیپھڑے میں چلی گئی ہو۔

تاہم اب بالی کا معلوم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے  سرجری کرکے جوئے کے پھیپھڑے سے بالی نکال لی۔ 

مزید خبریں :