پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

آرمی چیف کا بدین کا دورہ، سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا

کاروباری برادری نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی: آئی ایس پی آر— فوٹو: این این آئی
کاروباری برادری نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی: آئی ایس پی آر— فوٹو: این این آئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ملکانی شریف میں ریسکیو ریلیف آپریشن میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے بدین اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں تاجر برادری سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ تاجر برادری نے مختلف قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ عوام کی مدد کی، تاجر برادری نے حالیہ سیلاب میں بھی متاثرین مدد کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کاروباری برادری نے ملکی خوشحالی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانی کو سراہا اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :