دنیا
Time 24 ستمبر ، 2022

اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ہے، فلسطینی صدر

اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے: محمود عباس — فوٹو: فائل
اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے: محمود عباس — فوٹو: فائل

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا رہا ہے؟ اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا احتساب ہوتا ہے، اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے  مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ اپنے قیام سے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کیے،  فلسطین کے 529 علاقے تباہ کر کے قبضہ کر لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :