کھیل
Time 24 ستمبر ، 2022

بار،بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے،ہیڈکوچ

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ قدرت کا نظام ہے، کبھی جیتیں کبھی ہاریں۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے،ہمیں اس کو سپورٹ کرناہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے ہمارے  ذہن کو متاثر کر رہے ہیں،بار بارمڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے،

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کل ہم جیتے آج وہ،جس روز جس کے پلان چلیں گے وہ کامیاب ہوگا۔ْ

واضح رہے کہ گزشتہ روز7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں :