پاکستان
24 ستمبر ، 2022

لاڑکانہ: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں 2 ماہ میں 500 بھرتیاں

فوٹو:  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی
فوٹو:  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی

لاڑکانہ کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں دوماہ میں 500 بھرتیاں کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق دوماہ میں 16 اور 17 گریڈ کے تقریباً  300 افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا جبکہ گریڈ 1 تا 21 کے 500 افراد کو باضابطہ منظوری کے بغیر بھرتی کیا گیا۔

سنڈیکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کو حکومت اور متعلقہ فورم فوری طور پر منسوخ کرے، انہوں نے الزام لگایا کہ پروفیسر انیلا یونیورسٹی کو مالی بحران کے ذریعے بند کرانا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر انیلا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں قانون کے  مطابق ہوئیں، تقرریوں کی منظوری سینیٹ سے لینا ضروری نہیں ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM