پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2022

پاکستان میں دنیا "سبز مارشل پلان" جیسا کوئی پروگرام ترتیب دے سکتی ہے: بلاول بھٹو

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمے دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں: وزیر خارجہ
پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمے دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے دنیا "سبز مارشل پلان" جیسا کوئی پروگرام ترتیب دے سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمے دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں اس لیے انہیں قرضوں اور دیگر امور میں پاکستان کے ساتھ انصاف سے کام لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اتحادی طاقتوں نے دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی اور مغربی یورپ میں انفراسٹرکچر بحال کرنے کیلئے مارشل پلان ترتیب دیا تھا۔

اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کے سلسلے میں نجی گروپ کوشش کرتے رہے ہیں مگر پاکستانی حکومت کا ان کوششوں سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبریں :