کھیل
Time 24 ستمبر ، 2022

گراؤنڈ میں رضوان کا بیٹیوں سے والہانہ اظہارِ محبت، بابر اور دھانی کی بھی گپ شپ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی  کے بعد  قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں سے والہانہ محبت کے اظہار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

جمعرات 22 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کیا تھا، قومی ٹیم کی اس شاندار پرفارمنس کو  رضوان کی بیٹیوں نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضوان کی بیٹیاں میچ ختم ہونے کے بعد دوڑ لگاتے ہوئے ان کے پاس آتی ہیں اور لپٹ جاتی ہیں جب کہ رضوان بھی دونوں کو خوب پیار کرتے ہیں۔

بعدازاں کپتان بابر اعظم کی بھی ننھی کلیوں سے چھیڑ چھاڑ دیکھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں جب بابر کو 'مین آف دی میچ' کا ایوارڈ دیا گیا تو فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی محمد رضوان کی بیٹیوں سے گفتگو میں مصروف تھے۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے کرکٹرز کے اس انداز کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :