دنیا
Time 25 ستمبر ، 2022

بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوگئے

البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں — فوٹو: فائل
البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں — فوٹو: فائل

معروف بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) البرٹ بورلا دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں۔

اس سے قبل اگست میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کووڈ 19 اینٹی وائرل ادویات کا کورس شروع کر دیا تھا جبکہ وہ اپنی ہی کمپنی فائزر کے جرمن کمپنی کے اشتراک سے بنائی ہوئی کورونا ویکسین کی 4 ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک بائی ویلنٹ بوسٹر (bivalent booster) نہیں لگوایا ہے کیوں کہ سی ڈی سی کی ہدایات کے تحت میں بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے کورونا کے سابق کیس کے بعد تین مہینے مکمل ہونے کا انتظار کر  رہا تھا۔ 

مزید خبریں :