پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2022

کراچی سے لاہور ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیلابی صورتحال کے باعث معطل ہونے والی کراچی سے لاہور  ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ اب تک نہ ہو سکا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سندھ میں متاثرہ ٹریک سے ابھی مکمل طور  پر پانی نہیں اترا، پانی اترنے اور انسپیکشن مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو تقریباً 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ٹریک کی انسپیکشن کے بغیر عوام کی جان کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

مزید خبریں :