کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

سعودی ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کو تیار

سعودی عرب کی ویمن نیشنل فٹبال ٹیم پہلی بار اپنی سر زمین پر کھیل پیش کرے گی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
سعودی عرب کی ویمن نیشنل فٹبال ٹیم پہلی بار اپنی سر زمین پر کھیل پیش کرے گی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب کی ویمن فٹ بال ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کھیل پیش کرنے کو تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق  'گرین فیلکون' کے نام سے مشہور ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار  ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے بھوٹان کے مد مقابل ہوگی۔

سعودی ویمن فٹبال ٹیم کے بھوٹان سے ایک میچ گزشتہ روز ہوا جب کہ دوسرا 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچز سعودی عرب کے شہر ابھا میں پرنس سلطان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی  ٹیم کا قیام 2021 میں عمل میں آیا تھا اور گرین فیلکون نے قیام کے بعد پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم مالدیپ میں کھیلا تھا۔

مزید خبریں :