کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

بابر کو کوہلی سے بڑا اعزاز چھیننے کیلئے آج کتنے رنز بنانا ہوں گے؟

گزشتہ برس احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی نے87 ویں میچ میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے/فوٹوفائل
گزشتہ برس احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی نے87 ویں میچ میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے  ایک اور اہم  اعزاز  چھیننے کے قریب ہیں۔

گزشتہ برس احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 87 ویں میچ میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے  جس کے بعد ویرات کوہلی  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے تھے۔

کوہلی کا گزشتہ برس بنایا جانے والا ریکارڈ
کوہلی کا گزشتہ برس بنایا جانے والا ریکارڈ

کوہلی نے 87 ویں میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے اور اس وقت ان کی تینوں فارمیٹس میں  اوسط 50 سے زیادہ تھی۔

اب بھارتی میڈیا سمیت انٹرنیشنل رنز شیٹ ترتیب دینے والوں کی نظریں پاکستان کے بلے باز کپتان بابر اعظم پر ہیں جو کہ آج انگلینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا 84 واں میچ کھلیں گے۔

 اس سے قبل بابر کے 83 میچز کا اسکور  2903  رنز ہے، اگر آج بابر انگلینڈ کے خلاف 97 رنز بنانے میں کامیاب رہے تو  وہ کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے کم میچز  (یعنی 84 میچز ) میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔

بابر اعظم کا حالیہ ریکارڈ
بابر اعظم کا حالیہ ریکارڈ

تاہم اگر آج کے میچ میں بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف 97 رنز بنانے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام بھی رہے تو بھی اگلے دو میچز میں بھی  قومی کپتان یہ رنز  اسکور کرکے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی کا حالیہ ریکارڈ
ویرات کوہلی کا حالیہ ریکارڈ

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 106 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے ایک سنچری اور 32 ففٹیز کی مدد سے 3597 رنز بنا لیے ہیں۔

مزید خبریں :