کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

برلن میراتھن: پاکستانی ایتھلیٹ کی شاندار کارکردگی،بوسٹن میراتھن کیلئے کوالیفائی کرلیا

فوٹو: پاکستانی ایتھلیٹ
فوٹو: پاکستانی ایتھلیٹ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والی میراتھن میں کینیا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ علیود کیچوگی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ریس میں  پاکستانی ایتھلیٹس نے  بھی حصہ لیا۔

42.2 کلومیٹر میراتھن  میں پاکستان کی جانب سے فیصل شفیع ،سلمان خان اور نوشیروان نے ایج گروپ 40، دانش الٰہی اورعلی خورشید نے ایج گروپ 35جبکہ طٰحہ عبدالغفور نے 30 ایج گروپ کیٹیگری میں حصہ لیا۔

پاکستان کی جانب سے فیصل  شفیع نے مقررہ فاصلہ 3گھنٹے 6 منٹ اور 7 سیکنڈز  میں طے کرکے 2024 میں ہونے والی بوسٹن میراتھون کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فوٹو: فیصل شفیع
فوٹو: فیصل شفیع

انہیں اپنے ایج گروپ کیٹیگری میں سے بوسٹن میراتھن کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے42.2 کلومیٹرکا فاصلہ 3 گھنٹے اور 10 منٹ میں مکمل کرنا تھا تاہم انہوں نے تقریباً 4 منٹ پہلے ہی میراتھن مکمل کرلی۔

اس کے علاوہ سلمان نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 15 منٹ  35 سیکنڈز، دانش الٰہی نے 3 گھنٹے 28 منٹ45 سیکنڈز،علی خورشید نے 4 گھنٹے 10 منٹ 36 سیکنڈز، طٰحہ نے 4 گھنٹے 12 منٹ 3 سیکنڈزاور نوشیروان نے 4 گھنٹے  56 منٹ اور 46 سیکنڈزمیں فاصلہ طے کیا۔

فوٹو: علیود کیچوگی
فوٹو: علیود کیچوگی

دوسری جانب کینیا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ڈبل اولمپک چیمپئن علیود کیچوگی برلن میراتھن میں2018 میں قائم کردیا  اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

37 سالہ ایتھلیٹ نے یہ فاصلہ دو گھنٹے ایک منٹ اور نو سیکنڈز میں طے کیا جبکہ گزشتہ وقت دو گھنٹے ایک منٹ اور 37 سیکنڈز کا تھا۔ کیپچوگی نے چوتھی مرتبہ برلن میراتھن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

برلن میراتھن میں کئی پاکستانی نژاد امریکی اور برطانوی ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا، انہیں میں شامل پاکستانی نژاد برطانوی ایتھلیٹ ہما رحمان بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنا فاصلہ 3 گھنٹے 39 منٹ اور 49 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ 

واضح رہے کہ برلن میراتھن میں مختلف ممالک سے 54 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ 

مزید خبریں :