کھیل
Time 26 ستمبر ، 2022

کراچی ناقابل یقین رہا، اب لاہور کی باری ہے: بابر اعظم

ہمارامیچ کمزور دل کے افراد ہرگز نہ دیکھیں: فخر زمان کا شائقین کرکٹ کو پیغام/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ہمارامیچ کمزور دل کے افراد ہرگز نہ دیکھیں: فخر زمان کا شائقین کرکٹ کو پیغام/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر  اعظم نے کراچی میں کھیلے جانے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران شائقین سے بھرے اسٹیڈیم کو ناقابل یقین قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر آخری روز کے میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک پوسٹ کی، جس میں درج تھا کراچی ناقابل یقین رہا، اب لاہور کی باری ہے۔

قومی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے بیٹرز کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے سنسنی خیز مقابلے میں فتح پر خوشی کے اظہار کے لیے مختلف پوسٹ کی گئی ہیں۔

حارث رؤف نے پلیئر آف دی میچ ٹرافی  کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے  پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

فاسٹ بولر  نسیم شاہ نے     پاکستانی بولرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے کھیل کو تبدیل کیا، محمد نواز نے ضروری بریک تھرو دیا اور  آصف علی آپ کے چھکوں سے کچھ یادیں تازہ ہوگئیں۔

نسیم شاہ نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضوان تسی تو گریٹ ہو‘، اس کے علاوہ نسیم شاہ نے کراچی کے کراؤڈ کی بھی تعریف کی۔

انجری کا شکار فخر زمان نے ٹوئٹ میں حارث سمیت دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور مداحوں کو پیغام دیا کہ ہمارا پیغام کمزور دل کے  افراد  ہرگز نہ دیکھیں۔

محمد نواز نے اپنی ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

مزید خبریں :