دنیا
Time 26 ستمبر ، 2022

روس کے ایک اسکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، 21 زخمی

اس اسکول پر حملہ کیا گیا تھا / اسکرین شاٹ
اس اسکول پر حملہ کیا گیا تھا / اسکرین شاٹ

وسطی روس کے ایک اسکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 7 بچوں سمیت 13 افراد کو ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ وسطی روس کے شہر ازہوسک میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے پہلے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بچوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس پر نازی علامات بنی ہوئی تھیں۔

تاہم حملہ آور یا حملے کے مقصد کے بارے میں کوئی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واقعے کے بعد اس خطے میں 29 ستمبر تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :