کھیل
Time 26 ستمبر ، 2022

پی ایف ایف نے قومی فٹبال ٹیم کیلئے برازیلی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ 2022کوالیفائرز کیلئے تیاریوں میں معاون بھی رہے ہیں— فوٹو: پی ایف ایف
مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ 2022کوالیفائرز کیلئے تیاریوں میں معاون بھی رہے ہیں— فوٹو: پی ایف ایف

پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے برازیلی گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلی گئیں جبکہ غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا۔

مارسیلو کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے 1994میں ساؤپاؤلو کپ میں جونیئر سوکر سے کیریئر کا آغاز کیا اور 1997 تک گرین پلینیٹ سے وابستہ رہے۔

انہوں نے گول کیپنگ کوچنگ میں اے ایف سی لیول تھری کے ساتھ برازیل اور قطر کی فیڈریشن کے تحت بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیے، 2010 میں فیفا گول کیپنگ کوچنگ کورس بھی مکمل کیا۔ 

انٹرنیشنل کوچنگ سرٹیفکیٹس اور پیشہ وارانہ تجربہ رکھنے والے مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ 2022کوالیفائرز کیلئے تیاریوں میں معاون رہے ہیں۔ 

مارسیلو کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی ایف ایف کا شکرگزار ہوں، اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گول کیپرز کی کارکردگی میں نکھارلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، مناسب رہنمائی اور ٹریننگ سے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :