پاکستان
26 ستمبر ، 2022

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید

فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل
فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جبکہ  فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ شہید ہونے والے 29 سالہ نائیک رشید کا تعلق ٹانک اور 22 سالہ رسول بادشاہ لوئردیر کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگردسکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی اور شہریوں کےقتل میں ملوث تھا جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جا رہی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM