کھیل
26 ستمبر ، 2022

بھارتی خاتون کرکٹر کا ہوٹل سے سامان چوری، انگلینڈ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیا

یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا: بھارتی خاتون کرکٹر کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل
یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا: بھارتی خاتون کرکٹر کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل

بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا انگلینڈ کے دورے پر کمرے سے سامان چوری ہوگیا۔

بھارتی ویمن ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔

بھارتی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے دورے کے دوران ہوٹل کے کمرے سے اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں خاتون کرکٹر کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران  لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ، نقدی، زیورات اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا۔

 انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM