کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2022

ڈالر مزید سستا ہوگیا، پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر آج  ڈالر 3 روپے 11 پیسےسستا ہوکر 233 روپے 91 پیسے ہوگیا۔

انٹربینک کے دو کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 74 پیسے سستا ہوا ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔

مزید خبریں :