پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2022

سکھر: امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی

سکھر کی لیبر کالونی میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی اوربھگدڑ  مچ گئی ۔

  اس دوران سیلاب متاثرین نے پنکھوں، مچھردانی اور کچن کےسامان پر دھاوا بول دیا  اور امدادی سامان زبردستی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی ایاز کالونی میں طبی سامان گاڑی سمیت چوری ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق خاتون سماجی کارکن سامان لے کر میہڑ پہنچی تھیں،گاڑی میں سیلاب متاثرین کے لیے  دوائیں اور دیگرطبی سامان تھا، جو کہ چوری کرلیا گیا۔

مزید خبریں :