انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2022

'سلمان کی ہیروئن بننے کے بعد انکی بھابھی یا ماں بننا اچھا نہیں لگے گا'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ماضی میں کئی مقبول فلمیں کرنے والی اداکارہ عائشہ جُھلکا نے شوبز میں واپسی کے بعد اپنی فلموں کے ہیرو کے ہمراہ دوبارہ کام کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

عائشہ جُھلکا نے کئی برس بعد اب حال ہی میں ویب شو 'ہش ہش' سے انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے جس میں ان کے ہمراہ جوہی چاولہ اور سوہا علی خان دکھائی دیں گی۔

انڈسٹری میں واپس آنے سے متعلق کیے گئے سوال پر عائشہ نے کہا کہ اس وقفے کے دوران مجھے میری خواہش کے مطابق کرداروں کی آفر نہیں ہوئی اسی لیے میں نے کام نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی سابقہ فلموں میں ہیرو بننے والے اداکاروں سلمان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور عامر خان کے ہمراہ دوبارہ کام کرنےکے حوالے سے کہا کہ اب ان کے ساتھ کام کرنا معیوب لگے گا کیونکہ مجھے ان کرداروں کی آفر نہیں کی جائے گی جو میں کرنا چاہتی ہوں۔

عائشہ جھلکا نے کہا اب اگر میں سلمان کی ماں یا بھابھی بنتی ہوں تو اچھا نہیں لگے گا کیونکہ لوگوں نے ہمیں ہیرو ہیروئن کے طور پر دیکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بے شک اب فلم انڈسٹری بہت بدل چکی ہے لیکن میں ذہنی طور پر ان لوگوں کی ماں یا بھابھی بننے پر رضامند نہیں ہو سکوں گی۔

واضح رہے کہ عائشہ جُھلکا کو ان کی فلموں جو جیتا وہی سکندر (عامر خان کے ہمراہ)، کھلاڑی (ہیرو: اکشے کمار) ، سنگرام ( اجے دیوگن کے ساتھ)، چاچی 420 (کمال ہاسن اور تبو کے ہمراہ) اور  قربان (سلمان خان کے ساتھ) سے پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM