کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2022

امریکی ڈالر کی قدر میں آج پھر بڑی کمی

ن لیگی رہنما اسحا ق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے ساتھ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری رہا— فوٹو: فائل
ن لیگی رہنما اسحا ق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے ساتھ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری رہا— فوٹو: فائل

کراچی: ن لیگی رہنما اسحا ق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے ساتھ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری رہا۔

ملک میں آج انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 11 پیسےسستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 233 روپے 91 پیسے ہے۔ انٹربینک کے دو کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 74 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روز کے دوران 10.40 روپے سستاہوگیا ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :