کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے ہوگئی— فوٹو: فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے ہوگئی— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آج مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 41518 پر بند ہوا۔

حصص بازارمیں 23 کروڑشیئرز کے سودے 9.62ارب روپےمیں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے ہے۔