کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2022

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 1243 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہو کر 1637 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔