دنیا
Time 28 ستمبر ، 2022

ملکہ برطانیہ کی وفات کا شاہی سوگ ختم، شاہ چارلس کا نیا مونوگرام بھی جاری

مونوگراممیں C چارلس ،R ریکس اور III کا سائن چارلس تھری کا اظہار ہے، مونوگرام کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔—فوٹو:غیر ملکی میڈیا
مونوگراممیں C چارلس ،R ریکس اور III کا سائن چارلس تھری کا اظہار ہے، مونوگرام کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔—فوٹو:غیر ملکی میڈیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات اور آخری رسومات کے بعد 7 روزہ  شاہی سوگ ختم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہت کی سرکاری فرائض پر معمول کی واپسی شروع ہوگئی، گزشتہ روز  شاہی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی مدت بھی ختم ہوگئی۔

اس کے علاوہ  شاہی خاندان اور ارکان نے سیاہ ماتمی لباس پہننا بھی ختم کردیا۔

دوسری جانب سوگ ختم ہونے کے بعد شاہ چارلس کا نیا مونوگرام جاری کردیا گیا۔جو  سرکاری عمارتوں ،ریاستی دستاویزات اور ڈاک خانوں پر استعمال ہوگا۔ شاہ چارلس کا مونوگرام کالج آف آرمز نے ڈیزائن کیا۔

مونوگرام میں C چارلس ،R ریکس اور III کا سائن چارلس تھری کا اظہار ہے، مونوگرام کے الفاظ سونے سے بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی گئی تھیں جس کے بعد 7 روز تک شاہی سوگ جاری رہا۔

مزید خبریں :