پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2022

سیلاب متاثرین کیلئے بھارت نے امداد کی آفر نہیں کی اور نہ ہمیں توقع ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیلاب متاثرین کی امداد کی آفر نہیں کی اور نہ ہمیں توقع ہے۔

 واشنگٹن میں فارن پالیسی کے ایڈیٹر ان چیف سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا کہ  عالمی برادری مصیبت کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ۔پاکستان نے چین اور امر یکا کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کیا جب تک امریکا اور چین مل کر کام نہیں کرتے موسمی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے مقابلہ مشکل ہے ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خودمختار ہیں۔

ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، سیلاب سے تباہی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری مصیبت کی گھڑی میں ہماراساتھ دے۔

مزید خبریں :