کاروبار
Time 28 ستمبر ، 2022

اسحاق ڈار کی حلف برداری، ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آگیا

انٹربینک میں آج ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو فائل
انٹربینک میں آج ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو فائل

اسحاق ڈار کی بطور وفقی وزیر حلف برداری نے امریکی ڈالر کے پر مزید کتر دیے۔

انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر  77 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

چار دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے اور پاکستان قرضوں کے بوجھ میں 1050 ارب روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

صدر عارف علوی نے نامزید وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو بے قابو مہنگائی، گرتی معیشت اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو کنٹرول کرنےکا مشکل ٹاسک دیا ہے۔

مزید خبریں :