دنیا
Time 28 ستمبر ، 2022

مودی حکومت کی اقلیتوں کیخلاف کارروائی،مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگا دی

فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

بھارت میں مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگادی۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذہبی گروپ کے عسکریت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں،گروپ اور اس کے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ حکومت نے مذہبی گروپ پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔

 مذہبی گروپ کے خلاف گزشتہ روز ملک گیر کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد جبکہ گزشتہ ہفتے 100 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

ناقدین نے نریندر مودی اور بی جے پی پر ملک میں مسلم گروپ کے خلاف امتیازی پالیسیوں کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔

مزید خبریں :