پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

ایف آئی اے سائبر ونگ کی کارروائیاں، جعلی گیم شو کے 5 کارندے گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں جعلی گیم شو کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی گیم شو کے نمائندے اور خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان عمران، علی رضا اور منیر گیم شو کے جعلی نمائندے بن کر عام شہریوں کو کال کرتے اور انعام کا لالچ دے کر ان سے پیسے بٹورتے تھے، ملزمان نے مختلف لوگوں سے آٹھ لاکھ روپے لوٹے تھے۔

ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں  ملزم غلام شبیر اور عمران کو گرفتار کیا، ملزمان نے خود کو ایک شخص کا رشتہ دار ظاہر کر کے تین لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ایف آئی سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔

مزید خبریں :