دنیا
Time 29 ستمبر ، 2022

مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق، 44 زخمی

گزشتہ صبح درجنوں اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئی اور فائرنگ کی/فوٹو بشکریہ رائٹرز
 گزشتہ صبح درجنوں اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئی اور فائرنگ کی/فوٹو بشکریہ رائٹرز

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر جنین  میں اسرائیلی فوج کی بہیمانہ فائرنگ سے 4  فلسطینی جاں بحق  ہو گئے۔

 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں داخل ہوئیں اور  اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے جس کا جواب اسرائیلی فورسز کی جانب  سےگولہ بارود اور آنسو گیس کی صورت دیا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ احمد الوانہ،27 سالہ عابد ہاضم، 30 سالہ محمد الوانہ اور محمد ابوناسہ شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ حالیہ کیے جانے والے متعدد حملوں میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گولی مار کر  ہلاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں :