دنیا
Time 29 ستمبر ، 2022

مفتی مینک کو بھی پاکستانی چائے بھاگئی

سوشل میڈیا پر مفتی مینک کی جانب سے چائے پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں چائے کا کپ تھامے کہتے سنا جاسکتا ہے/اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر مفتی مینک کی جانب سے چائے پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں چائے کا کپ تھامے کہتے سنا جاسکتا ہے/اسکرین گریب

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر  مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی چائے کے دلدادہ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر مفتی مینک کی جانب سے چائے پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں چائے کا کپ تھامے اس کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں مفتی مینک کا کہنا تھا کہ ہم ہائی وے پر ایک ہوٹل میں رکے ہیں اور یہاں سپر مدینہ چائے پی رہے ہیں۔

مفتی مینک نے پاکستانیوں کی تعریف میں کہا کہ یہاں کے لوگ اور ثقافت بہت اچھی ہے اور یہ جگہ بھی بہت خوبصورت ہے۔

یاد رہے کہ  مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے تھے، مفتی مینک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے‘۔

مزید خبریں :