پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس کل طلب، آڈیولیکس کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا

اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی، وفاقی کابینہ کو آڈیولیکس کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا— فوٹو: فائل
اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی، وفاقی کابینہ کو آڈیولیکس کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی، وفاقی کابینہ کو آڈیولیکس کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کو کسی حساس ادارےکے دفتر کی طرح نہیں بنایا جاسکتا، پی ایم آفس کے تحفظ کیلئے ایس او پیز تبدیل کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں فیصلہ ہواکہ بگنگ کےخلاف قانون سازی ہو گی، سکیورٹی بریچ روکنے کیلئے طریقے کا فیصلہ سائبر کمیٹی کرے گی۔

مزید خبریں :