پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

اسٹیٹ بینک نے 75 روپےکا نوٹ جاری کردیا

فوٹو: اسٹیٹ بینک ویڈیو اسکرین شاٹ
فوٹو: اسٹیٹ بینک ویڈیو اسکرین شاٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

فوٹو: اسٹیٹ بینک ویڈیو اسکرین شاٹ
فوٹو: اسٹیٹ بینک ویڈیو اسکرین شاٹ

اسٹیٹ بینک کے مطابق  75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :